ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق ترکي کي ايک عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام ميں مزيد چودہ اعلي فوجي افسران کي گرفتاري کا حکم دے ديا ہے-جن لوگوں کي گرفتاري کا حکم جاري کيا گيا ہے ان ميں فوج کي ايجوکيشنل کمانڈ کے سربراہ جنرل نصرت تسديلر، اور انٹيلي جینس جنرل چيف آف اسٹاف اسماعيل حقي کا نام بھي شامل ہے-
کہا جارہا ہے کہ ان افراد کو پندرہ سے بيس سال قيد کي سزا سنائي جاسکتي ہے- اس وقت بياليس جنرلوں سميت کوئي دوسو پچاس فوجي افسران حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام ميں جيلوں ميں بند ہيں۔
.............
/169